لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کیسز کے بعد پنجاب میں 10 ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان نے کرونا فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا وائرس کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 11 ارب روپے کے فنڈز محکمہ صحت کو فراہم کر دیئے ہیں۔ پنجاب میں کرفیویالاک ڈاؤن نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مساجد کے لیے ایس او پی جاری کر دیئے ہیں، نجی سکولوں میں فیسیں آدھی کر دی ہیں۔ وفاق کو زکوٰة کی کٹوتی ایک ماہ قبل کرنے کی تجویز دی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ صوبے میں 10 ہزارڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کیے جائیں گے جبکہ بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کےلیےملتوی کررہےہیں۔