کرونا وائرس کی صورتحال، صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن پلان تبدیل کر دیا گیا

Last Updated On 24 March,2020 09:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نئے پلان کے تحت تمام دکانیں صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاہم میڈیکل سٹورز اس پابندی سے مستثنٰی ہونگے۔

تفصیل کے مطابق سندھ حکومت نے پلان میں تبدیلی کرتے ہوئے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک شہر کراچی میں موثر لاک ڈاؤن کی ہدایت کر دی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ نئے پلان کے تحت شام 8 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام کریانے سٹور بند رکھیں جائیں گے تاہم کراچی کے تمام ہسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے بینکنگ سیکٹرز کو ضروری برانچ کھلنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

دوسری جانب کرونا وائرس پھیلنے سے پیدا شدہ صورتحال پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں۔ عوام حکومتِ سندھ کے احکامات اور ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، ورنہ ہمیں مجبوراً سخت اور مشکل اقدام لینے پڑے گا۔

 

 

ادھر سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندی پر 100 فیصد عمل نہیں کیا جا رہا لیکن اس کے باجود کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے لکھا کہ تصور کریں کہ اگر ہم سب ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں قیام کریں تو اس کے کیا مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔