وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 25 March,2020 03:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، کورونا وائرس کے پیش نظر ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 فیصل واوڈا نے ایکسپورٹرز کے کنٹینرز روکے جانے کا معاملہ اٹھایا اور کہا لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹرز کے ٹرک روکے جا رہے ہیں، 100 کنٹینرز کو کل سامان لے جانے کی اجازت دلوائی، ایکسپورٹرز کے کنٹینرز کیلئے خصوصی ایس آر او بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا اصل توجہ غریبوں کے راشن اور کھانے پینے کے انتظام پر ہے، متعلقہ ادارے متحرک رہیں، عوام کی آسانی کو یقینی بنایا جائے۔