راجن پور: (دنیا نیوز) راجن پور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، عربی ٹبہ روجھان روڈ کے قریب بم کی اطلاع بم ڈسپوزل سکواڈ اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 اور 5 کلو وزنی 2 بڑے بم برآمد کر لئے گے، بلوچ لبریشن آرمی کے 3 مزید دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کی نشاندہی پر مزید 2 کو حراست میں لے لیا۔
ملک دشمن عناصر اس وقت بھی باز نہ آئے جب پوری دنیا کرونا وائرس جیسی وبا میں مبتلا ہے، راجن پور کی تحصیل روجھان عربی ٹبہ کی اہم ترین شاہراہ کے کنارے دہشت گردی کے منصوبے کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی کارروائی، 8 کلو وزنی 2 بڑے بم برآمد کر کے تین افراد گرفتار کر لئے۔
ملزمان کی نشاندھی پر 2 مزید دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ معاملے میں بلوچ لبریشن آرمی ملوث پائی گئی ہے، بم ریموٹ کنٹرول تھے۔ شاہراہ پر عربی شہزادوں کی آمدورفت کے علاوہ بارڈر ملٹری پولیس اور سکیورٹی فورسز کا گزر ہوتا ہے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج غلام عباس کا کہنا تھا امن کے دشمن یہ نہ سمجھیں کہ کرونا وائرس کی وبا سے کسی قسم کا فائدہ اٹھائیں گے، ملک کی سلامتی کے لیے تمام ادارے تیار ہیں۔