کورونا وائرس: مسلسل دوسرے روز بھی شہری چھتوں پر اذانیں دینے لگے

Last Updated On 25 March,2020 10:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چین سے پھیلنے والی بیماری کرونا وائرس کو اللہ کے نام سے شکست دینے کا عزم لیے اللہ کی پناہ حاصل کرنے شہری مسلسل دوسرے روز بھی چھتوں پر چڑھ گئے، کراچی، لاہور، پشاور، سمیت ملک بھر میں اذان دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں مساجد سے رات دس بجے اذانیں دی گئیں، شہری اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں سے ہم آواز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کو شکست دینے کا عزم، ملک بھر میں اذانوں کی صدائیں گونج اٹھیں

لاہور میں مہلک وبا سے نجات کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں اذانیں دی گئیں، شہری دوسرے روز بھی گھروں کی چھتوں پراذانیں دینے لگے، گلبرگ ، سبزہ زار،داتادربار سمیت دیگرعلاقوں میں اذانیں دی گئیں۔

دوسری طرف رینالہ خورد، حیدر آباد، رحیم یار خان، پتوکی، پاکپتن، سیہون شریف، چنیوٹ، حیدر آباد، ظفر وال، وہاڑی، لاڑکانہ، خانیوال، بہاولنگر، سرگودھا، سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی اذانیں دی گئیں۔  

Advertisement