اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کوروناوائرس کی تعداد بڑھنے کے بعد مدد کے لیے آٹھ رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق آٹھ رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، چین کے طبی ماہرین کی 8 رکنی ٹیم بھی خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچی، ماہرین کی ٹیم 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔
#ChinaPakSolidarity China in Action: A 8-member medical team sent by Chinese Government is warmly seen off in Xinjiang before leaving for Pakistan. They will bring expertise in prevention, control, diagnosis&treatment on #COVID19Pakistan! @ArifAlvi @ForeignOfficePk @MFA_China pic.twitter.com/ohjfhtkUHm
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) March 28, 2020
قومی ادارہ صحت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ چینی ڈاکٹرز کو کل قومی ادارہ صحت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام بریفنگ دینگے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ تیزی سے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی بھر پور امداد کر رہا ہے، چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل چینی طیارہ امدادی سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، طیارے میں طبی سامان، ادویات، سرجیکل ماسک اور 217 وینٹی لیٹر شامل ہیں۔
#ChinaPakSolidarity China In Action:"We are two nations with one heart! Dear Pakistani brothers and sisters, here we come!" said Chinese medical team upon departure.#COVID19Pakistan! @ArifAlvi@ForeignOfficePk
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) March 28, 2020
@MFA_China@zlj517 pic.twitter.com/RkbzIWSXhI
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی، آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس، 20 لاکھ سے زائد ماسک، 77 ہزار میڈیکل کور، 217 ونٹیلیٹرز اور 50ہزار میڈیکل دستانے شامل ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ علی بابا فاونڈیشن اور جیک ما فاونڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 5 لاکھ حفاظتی ماسک پاکستان کو دیئے ہیں، چین نے درہ خنجراب کے ذریعے بھی دو ٹن ماسک، ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، طبی حفاظتی لباس بھی پاکستان کے حوالے کئے ہیں
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے پاکستان سامان، طبی امداد اور ڈاکٹرز بھیجنے پر دوست ملک کے شکر گزار ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں، کوروناوائرس کو مل کرشکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرزکومحفوظ رکھنااولین ترجیح ہے، ملک میں وینٹی لیٹرزکی تعداد بڑھا رہے ہیں، چینی طبی ماہرین کی ٹیم کوروناسےمتعلق ہماری رہنمائی کریگی۔
خیال رہے چین کی طرف سے اب تک 12 ہزار کٹس، 3 لاکھ ماسک فراہم کیے جاچکے ہیں، چین نے 10 ہزار حفاظتی لباس بھی پاکستان بھجوائے، چین نے قرنطینہ سینٹر کی تعمیر کیلئے 40 لاکھ ڈالر پاکستان کو عطیہ کیے۔