پاکستان کی کورونا ٹیسٹنگ کٹس جلد دستیاب ہوگی، فواد چودھری کا بڑا دعویٰ

Last Updated On 02 April,2020 04:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاق وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سے تین دنوں میں پاکستان کی کورونا ٹیسٹنگ کٹ دستیاب ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نسٹ یونیورسٹی نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس، ڈرون سپرے اور وینٹی لیٹرز کے نمونے تیار کر لیے ہیں۔ چند ہفتوں میں ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ پاکستان جلد وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ بھی کرے گا۔

 

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور تیارہ کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز، سینیٹائزرز اور کورونا ڈرون سپرے کے نمونوں کا جائزہ لیا۔

 

میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے یہ نوید بھی سنائی کہ پاکستان بہت جلد وینٹر لیٹرز ایکسپورٹ بھی کرے گا۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پندرہ اپریل تک کورونا کے مریضوں کی تعداد دیکھنے کے بعد لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
 

Advertisement