حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر دوبارہ پابندی عائد کر دی

Last Updated On 10 April,2020 03:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر دوبارہ پابندی عائد کر دی۔ وزارت تجارت کی جانب سے پابندی لگانے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی لگانے، ہٹانے اور دوبارہ لگانے کے ایک ہفتے میں 3 نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر اینٹی ملیریا ڈرگز کی برآمد پر پابندی لگائی گئی، پابندی نیشنل کواڑدینشن کمیٹی کی ہدایت پر لگائی گئی ہے، انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی۔

خیال رہے وزارت تجارت نے 3 اپریل کو انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔ وزارت تجارت نے بعد میں برآمد پر پابندی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔ اب دوبارہ وزارت تجارت نے انسداد ملیریا کی ادویات پر برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔
 

Advertisement