لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کیلئے کاوشوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان، ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل عامرمجید، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان،آئی جی شعیب دستگیر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ متاثرہ مریضوں کےعلاج معالجے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران پاک فوج، رینجرز، پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کور کمانڈر لاہور ماجد احسان نے حفاظتی اقدامات اور دیگر امور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی
اجلاس کے دوران کورونا پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کیلئے کاوشوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں لاک ڈاؤن پرسختی سےعملدرآمدیقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے جبکہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع پر بھی غورکیا گیا اور اس حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران مزید فیصلہ کیا گیا کہ کوروناسےمتاثرہ علاقوں کو کلیئر ہونے تک سیل رکھا جائے گا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ روزانہ 3100 کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہوے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں سال 45لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنےکاہدف مقررکیاہے، صوبےمیں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ کاشتکاروں سے1400روپےفی من گندم خریدی جائےگی۔ گندم کٹائی مہم کاآغازہوچکاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزاورطبی عملےکیلئےحفاظتی اقدامات کررہےہیں، پنجاب میں مستحق افرادکو 12ہزارروپےمالی امداددیں گے۔ غریب طبقےکےریلیف کیلئےمالی امدادکاپروگرام شروع ہوچکاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سکریننگ کاعمل شروع کردیاگیاہے۔ 3 لیبارٹریز جلد فنکشنل ہو جائیں گی۔ کوروناکی تشخیص کیلئے 8نئی لیبارٹریزبنارہےہیں۔ ٹیسٹنگ سہولت کی استعدادکار 10ہزارتک بڑھائی جائےگی۔