ہزاروں خاندانوں میں راشن ذاتی حثیت میں تقسیم کر رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

Last Updated On 11 April,2020 06:15 pm

ملتان: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ہے، ساری عالمی دنیا وباء کا شکار ہے۔ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ملتان میں ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 156 اور این اے 157 میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کر رہے ہیں، ہزاروں خاندانوں میں راشن ذاتی حثیت میں تقسیم کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ احساس پروگرام کا اجراء ہو چکا، مستحق افراد کو رقم مل رہی، سیاست سے بالاتر ہو کر ہر مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس میں لاکھوں لوگ اب تک رجسٹر ہو چکے ہیں، احساس راشن پروگرام کے بعد پنجاب میں 25 لاکھ مستحق خاندانوں میں انصاف امداد پیکیج دیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہے، ساری عالمی دنیا وباء کا شکار ہے، دیہاڑی دار اور مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔