لاہور: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو گیمز کا بزنس کرنے والوں کی چاندی ہو گئی، آن لائن خریداری بھی آسمان کو چھونے لگی، دشمن کو مارنے اور اس کے وار سے بچنے کے لیے سب اِن ایکشن ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سب گھروں تک محدود ہیں، کاروبار ٹھپ ہیں۔ تاہم لاک ڈاؤن کے باعث ویڈیو گیمز کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
مشہور زمانہ گیمز پلے اسٹیشن فور،،، ایکس باکس ون اور نِنٹینڈو سوئچPlaystation 4, Xbox One and Nintendo Switchکی خریداری تیزہو گئی ہے۔
سولہ سے بائیس مارچ کے ہفتے میں دو اعشاریہ چار سات ملین گیمز ڈاؤن لوڈ ہوئیں، صرف آن لائن ہی نہیں بلکہ ریٹیل خریداری میں بھی بیاسی سے ایک سو پچپن فیصد تک اضافہ ہوا
گھروں میں بیٹھے اکتاہٹ کا شکار لوگوں نے زبردست مصروفیت ڈھونڈ لیں، کک باکسنگ اور اسلحے کے استعمال سے دشمن کو مارنے اور اس کے وار سے بچنے کی ٹیکنیکس بھی سیکھی جانے لگیں۔ ہر عمر کے ہر فرد کے لیے منفرد گیمز نے لوگوں کا گھروں میں دل لگا دیا۔