لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ، لاہور کی سکندریہ کالونی میں 19 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔
کورونا کا اژدھا پھن پھیلانے لگا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد نبی کے مطابق سکندریہ کالونی میں مزید 19 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد علاقے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سکندریہ کالونی سے اب تک 207 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تھے، 35 ٹیسٹوں کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکندریہ کالونی کو پہلے ہی سیل کیا جا چکا ہے۔