تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 15 April,2020 03:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں، اٹھارویں ترمیم ان کے آئینی اختیارات کی ضامن ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے لے، لاک ڈاؤن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے، وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے، وفاق صوبوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور تقویت دینے میں اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرتا رہے گا، عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں، تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ان کا نصب العین ہے۔
 

Advertisement