احساس پروگرام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر چلایا جا رہا ہے: وزیراعظم

Last Updated On 15 April,2020 03:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنما کورونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔