زائدالمعیاد پاسپورٹ کی مدت میں30 جون تک توسیع

Last Updated On 16 April,2020 12:08 pm

اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) وزارت داخلہ نے زائدالمعیاد پاکستانی پاسپورٹ کی مدت میں30 جون تک توسیع کردی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اس وقت نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کر رہے، لہذاٰ تمام ملکی اور بیرونی دفاتر 1000 روپے فیس کے عیوض مینول طور پر توسیع کے آرڈر کا اندراج کریں، اور نوزائیدہ بچوں کے لئے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن اپلائی کرنے کے بعد مسائل درپیش ہوں تو بیرون ملک میشنز کو اقدامات اٹھانے کی اجاز ت ہوگی، اگر فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ موصول نہ ہوں توبیرون ملک میشنز کو مینول ایکسٹینشن جاری کرنے کی اجازت ہو گی، مینول ایکٹینشن صرف ایک سال تک کی دی جاسکے گی۔ 

Advertisement