لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں پھنسے 40 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن پہنچ گئے، بند ہونے کے باوجود بارڈر کو خاص طور پر کھولا گیا۔
بھارت میں موجود 40 پاکستانیوں کی جانب سے دہلی ہائی کمشنر کو پاکستان واپس جانے کے لیے درخواست کی گئی تھی، 40 پاکستانی بھارت کی مختلف ریاستوں میں مختلف ویزہ پر قیام پزیر تھے، بھارتی سرکار نے پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب پولیس انڈیا، انڈین بارڈر سیکورٹی فورس اور دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد 40 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔