خیبرپختونخوا میں کورونا سے ہلاک ہونیوالے 80 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد

Last Updated On 16 April,2020 09:44 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے لگی، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں 19 سے 50 سال کی عمر کے درمیان مریض شامل ہیں، صوبہ بھرمیں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں 80 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مختلف اضلاع میں 19 سے 50 سال کی عمر کے افراد وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں، پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا کے متاثرہ 9 فیصد کیسز میں مریضوں کی عمریں 60 سال تک ہیں، 12 فیصد متاثرہ مریضوں کی عمریں 20 سال جبکہ 29 فیصد مریضوں کی عمریں 41 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

ملاکنڈ ڈویژن میں متاثرہ 37 فیصد کیسز کی عمر 16 سے 30 سال کے درمیان ہے، 32 فیصد متاثرہ افراد کی عمر 31 سے 45 سال کے درمیان ہے، سوات میں کورونا سے متاثرہ 65 فیصد مریضوں کی عمریں 45 سال، 28 فیصد متاثرہ افراد کی عمریں31 سے 45 سال، بونیرمیں متاثرہ 57 فیصد مریضوں کی عمریں 19 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ 50 سے زائد عمر کے 16 فیصد مریض کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

لوئر دیر میں 67 فیصد سے زائد کیسز میں متاثرہ افراد کی عمر 19 سے 50 سال کے درمیان ہے جس میں پانچ فیصد مریضوں کی عمریں 51 سے 70 سال کے درمیان ہیں۔

صوبہ بھرمیں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں 80 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔
 

Advertisement