بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا احسن اقدام، استطاعت نہ رکھنے والوں کا مفت کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان

Last Updated On 17 April,2020 07:41 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے استطاعت نہ رکھنے والوں کیلئے مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی میں 2 ہزار روپے میں کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ تاہم مستحقین کیلئے یہ ٹیسٹ مفت ہوگا۔

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی میں کورونا ٹیسٹ کرانے کے لئے 051111244444 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement