لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس کی زیر ملکیت معروف ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر انگلش سمیت 6 مقامی زبانوں میں کورونا ہیلپ لائن شروع کی ہے۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں واٹس ایپ صارفین (+92-300-1111166) نمبر پر انگلش سمیت 6 مقامی زبانوں اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی، کشمیری میں کورونا وائرس کے حوالے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ خودکار چیٹ بوٹ سروس وزارت صحت کی طرف سے 24 گھنٹے شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق انتہائی عام سوالوں کے جواب ان کی پسندیدہ زبان میں دیتا ہے۔
یہ سروس کورونا وائرس کی روک تھام اور علامات، تازہ ترین کیسز، دیگر طبی معلومات سے متعلق موضوعات کے آپشنز دیتی ہے۔ واٹس ایپ پر مفت ہاٹ لائن کے استعمال کے لیے محض یہ نمبر (+92-300- 1111166) اپنے فون میں محفوظ کرلیں اور واٹس ایپ پر کوئی بھی پیغام بھیج کر گفتگو کا آغاز کردیں۔
یوزر کو مینو آپشنز کا ایک سیٹ پیش کیا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ وزارت قومی صحت سے مزید معلومات کی رہنمائی کیلئے انتخاب و بھیجنے کے آپشنز استعمال کرسکتا ہے۔