کراچی: (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام جب تک سماجی دوری نہیں اپنائے گی مرض پھیلتا جائے گا۔ ساؤتھ اورایسٹ کے گنجان آبادیوں میں کیسز بڑھنا تشویشناک بات ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کل ہم نے 2217 ٹیسٹ کیے، ٹیسٹ میں کورونا کے138 نئے مریض سامنے آئے۔ مریضوں کی کل تعداد 2355 ہوگئی ہے۔ کل ایک مریض دنیا سے رخصت ہوگیا۔
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے، ساؤتھ اورایسٹ کے گنجان آبادیوں میں کیسز بڑھنا تشویشناک بات ہے، آج کھارادر، لیاری اور بھار کالونی میں زیادہ کیسز آئے ہیں، ہم کچی آبادیوں میں ٹیسٹ بڑھا رہے ہیں۔
سیّد مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام جب تک سماجی دوری نہیں اپنائے گی مرض پھیلتا جائے گا، کل 11 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 592 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعتوں کے 477 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، تبلیغی جماعتوں کے 123 افراد کے نتائج آنا باقی ہیں۔
ویڈو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تاجروں سے آج ملاقات ہوئی، مراد علی شاہ تاجروں کو ہم سہولیات دینے کیلئے سفارشات مرتب کررہے ہیں، تاجروں نے بلا سود اورطویل دورانیے کے قرضوں کی درخواست کی۔
سیّد مرا علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کافی حد تک کم ہوگئی ہیں، وفاقی حکومت کوکافی اسپیس مل گئی جس کا فائدہ عوام تک جانا چاہیے، تاجروں کو بلا سود قرضےدیئے جائیں۔
مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو بلا سود قرضے دینے سے چھوٹے تاجروں کے مسائل حل ہونگے، مجھے امید ہے عوام اس وبا سے نجات کیلئے تعاون کریں گے۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈلیوری کی اجازت دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی24گھنٹوں میں تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارشات پر حکومت سے بات کرکے پھر ایس او پی کے تحت کام کرنے کی اجازت دیں گے۔ جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں گی اسی روز درزی اوران سے منسلک کاروبار کھولے جائیں گے۔ ایک ہی دن الیکٹرانک، اے سیز لگانےوالوں کی دکانیں بھی کھولیں گے۔ ایس آربی، صوبائی ایکسائزٹیکسزمیں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔