میو ہسپتال: کورونا مریض کی خودکشی کی کوشش

Last Updated On 19 April,2020 08:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) میو ہسپتال میں کورونا کے مریض کی خودکشی کی کوشش دیگر مریضوں نے ناکام بنا دی

میو ہسپتال میں کورونا کے مریض کی خودکشی کی کوشش دیگر مریضوں نے ناکام بنا دی،پنکھے سے جھولنے سے قبل ہی اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کا رہائشی محمد اسلم گزشتہ 21دن سے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے ۔ ساتھی مریضوں کے مطابق اسلم نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ناروا سلوک کے باعث خود کشی کی کوشش کی۔ سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ محمد اسلم کا ماہر نفسیات کو چیک اپ کرایا ہے ۔اس کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار پازٹیو آیا تھا، اس کے صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے ۔