اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا از خود نوٹس کیس میں وزارت صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک سے 2 کروڑ ماسک سمگل کرنے کا الزامات بے بنیاد ہیں، 35 لاکھ ماسک چین کی حکومت کی درخواست پر ایکسپورٹ کئے گئے، ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں، این آئی ایچ میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ان کے رابطہ داروں کے ٹیسٹس مفت کئے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ڈریپ کی سفارش پر پروٹو ٹائیپ وینٹی لیٹرز مقامی سطح پر بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، 100لائسنس ہولڈرز کو ڈبلیو ایچ او کے سٹنڈرڈ کے مطابق 300 سینیٹائیزر بنانے کی اجازت دی گئی ہے، اپریل کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے اہل ہو جائینگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6416 ٹیسٹ کئے گئے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی پی ایز کی قیمت مستحکم رکھنے کے لئے پورے ملک میں 100 سےزائد چھاپے مارے گئے، کرونا وائرس کی سپیشل ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے خصوصی پیکیج تیاری کے مراحل میں ہے۔