نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی، امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 1518ہلاکتیں ہوئیں، برطانیہ میں مزید 596 ہلاکتوں کے بعد تعداد 16 ہزار 60 ہو گئی۔ اٹلی میں مزید 433، اسپین میں 410، فرانس میں 395 افراد ہلاک ہوئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مزید 744 ہلاکتوں کے بعد تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 775 ہو گئی۔ 24 لاکھ 19 ہزار متاثر، 6 لاکھ 33 ہزار 391 صحت یاب ہو گئے۔ امریکا میں مزید 1518 افراد مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے، مجموعی طور پر اب تک 40 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے اضافی امدادی پیکج کے حوالے سے ڈیموکریٹس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
اسپین میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے، مزید 809 اموات کے بعد تعداد 20 ہزار 852 ہو گئی۔ روس میں مزید 44 اموات، برطانیہ میں 596 ہلاکتوں کے بعد تعداد 16 ہزار 60 ہو گئی۔ اٹلی میں مزید 433 ہلاکتوں کے بعد تعداد 23 ہزار 660 ہو گئی۔
فرانس میں مزید 395 افراد ہلاک ہوئے، تعداد 19 ہزار 718 ہو گئی۔ بیلجیم میں مزید 230 ہلاکتوں کے بعد اموات 5 ہزار 683 ہو گئیں۔ ایران میں مزید 87 اموات کے ساتھ تعداد 5 ہزار 118 ہو گئی، ترکی میں مزید 127 افراد ہلاک ہوئے، تعداد 2 ہزار 17 ہو گئی۔ کینیڈا میں مزید 113 اور بھارت میں 38 اموات ہوئیں۔