کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر پہلا بڑا ایکشن کرتے ہوئے کراچی میں 3 صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کی۔ مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ میں کہا کورونا ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے 3 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا، دونوں ادویہ ساز اور چائے بنانے والی کمپنی نے ایس او پی کے تحت ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا، ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہے، صنعتی یونٹس نے ملازمین کی بڑی تعداد کو بس میں سوار کر دیا تھا۔
Civil Administration of Korangi has sealed one factory for violating the SOPs issued by #SindhGovt pic.twitter.com/epJmfv0PZT
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 20, 2020
مرتضیٰ وہاب نے کہا سندھ حکومت اور طبی ماہرین کی ہدایات پر خدارا عمل کیا جائے، لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولت کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔