اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت علما کرام کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس جاری ہے، جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمان اور مولانا شہنشاہ حسین نقوی شریک ہیں۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت علما کرام کے اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود ہیں۔ وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا طاہر اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجا ناصر عباس بھی شامل ہیں۔
صاحبزادہ پیرسلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا چراغ دین شاہ، مولانا ضیاءاللہ شاہ، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز و دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔