لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف لندن سے کرونا کے خلاف جنگ لڑنے کی بڑھکیں مار کر پاکستان آئے تھے، اب کرونا وائرس کا بہانہ کر کے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں، شہباز شریف جب سے ملک واپس آئے ہیں، کرونا کے نام پر ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے نیب پیشی سے استثنیٰ کے لیے تحریری معذرت نامہ پیش کیا، وہ کہتے ہیں میں 69 سالہ کینسر کا مریض ہوں، کرونا ہونے کا خدشہ ہے، ریاستی ادارے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ، اقربا پروری، ٹی ٹی پر مبنی ڈاکوں کا حساب کتاب مانگ رہے ہیں۔