اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا، عمران خان کے سیمپل کو لیبارٹری کو ارسال کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ آنے میں کچھ گھنٹے درکار ہوتے ہیں، جیسے ہی وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آئے گی اسے جاری کیا جائے گا۔