کراچی: کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے لگے، روزانہ 60 سے زائد کیسز رپورٹ

Last Updated On 23 April,2020 03:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے لگے، جناح، انڈس اور سول ہسپتال میں روزانہ 60 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، چار دن میں 150 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

جناح ہسپتال، انڈس ہسپتال اور سول ہسپتال میں یومیہ 60 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے لگے، حالیہ دنوں میں صرف شہر کے سب سے بڑے جناح ہسپتال میں یومیہ 30 سے 40 کتوں کے کاٹے کے شکار افراد لائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سگ گزیدگی کے نتیجے میں متاثرہ افراد کو فوری طور پر ایسے ہسپتال لے جانا چاہیے جہاں اینٹی ریبیز ویکسین موجود ہو، چار دن میں 150 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں، کیماڑی، ملیر، سر جانی ٹاون، محمود آباد سمیت دیگر علاقوں سے کیسز سامنے آئے۔