پشاور: (دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ایم این اے منیر خان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ منیر خان اورکزئی کی حالت خطرے سے باہر ہے، منیر اورکزئی کو آئی سی یو سے آئسولیشن وارڈ شفٹ کر دیا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن کے مطابق گزشتہ روز معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش کی طبیعیت کی خرابی کی باعث ہسپتال گئے جہاں پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔
ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کرایا گیا، ٹسیٹ کے بعد کامران بنگش گھر میں کورنٹائن ہوگئے ہیں جبکہ ان کے خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے بھی تجزیئے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔