حکومت کا نادرا کے تمام دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ

Last Updated On 02 May,2020 09:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے نادرا کے تمام دفاتر چارمئی سے کھولنے کا فیصلہ کیاہے ،دفاتر میں داخلے کے لئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

ترجمان نادرا کے مطابق نئی رجسٹریشن اور بائیومیٹرک تصدیق کرانے والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی، شناختی کارڈ کی وصولی کیلئے پندرہ مئی کے بعد رجوع کرنا ہوگا،، زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شناختی کارڈکی فراہمی سے متعلق معلومات کیلئے نادرا دفاتر آنے سے پہلے 8400 پر میسج کرنا ہوگا، سنٹر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا، درجہ حرارت چیک کروانا،ہاتھوں پر سینی ٹائزرلگوانا لازمی قرار دیاگیاہے۔