واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے بھرپور اقدامات کی بدولت ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں کہا کہ اس عالمی وبا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے پاکستان جیسے ملکوں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔
پاکستان کے سفیر نے ملک میں میں حالیہ اقتصادی اصلاحات کے ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے ملک بر ی طرح متاثر ہوا ہے جو درست سمت میں گامزن تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث مسائل سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔