افریقی ممالک میں کورونا کے علاج کیلئے جڑی بوٹیوں سے بنی دوا کا چرچہ

Last Updated On 04 May,2020 09:26 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) افریقی ممالک میں آرٹیمیسیا نامی پودے سے کشید شدہ دوا نے کورونا کے علاج کے حوالے سے خطے میں دھوم مچا دی، ہربل ٹانک کوکووِڈ اینڈ گینگس کا نام دیا گیا ہے۔

اس ہربل ٹانک کو مڈغاسکر کے صدر نے کورونا کا ممکنہ علاج قرار دیا ہے۔ کانگو کے صدر نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اس ہربل ٹانک کو مڈغاسکر سے درآمد کریں گے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اب تک کورونا کی کوئی تصدیق شدہ دوا سامنے نہیں آ سکی، لوگ خود سے تجویز کردہ ادویات کے استعمال سے گریز کریں۔
 

Advertisement