چودھری برادران کا چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Last Updated On 06 May,2020 02:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چودھری برادران نے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ قرار دے دیا۔ چودھری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

چودھری برادران نے لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیخلاف آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، جو غیر قانونی ہے، چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں، ان کے خاندان کو سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔