کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں کورونا وائرس پنجے گاڑھنے لگا، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے بھی وائرس کی تصدیق کر دی۔ پی پی رہنما راشد ربانی نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے جبکہ وقار مہدی کا کہنا ہے کہ میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیا ہے، راشد ربانی کے قریبی افراد کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔