لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چودهری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔
جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ چودھری برادران نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔