پشاور: (دنیا نیوز) ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رضوان کورونا کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹر رضوان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ کرایا تھا۔
ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا خود کو ہاسٹل کے کمرے میں آئسولیٹ کیا ہے، 2 روز سے بخار اور جسم میں درد محسوس ہو رہا تھا۔ خیبرپختونخوامیں اب تک 130 سے زائد ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 27 ہزار 474 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 618 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 471، سندھ میں 9 ہزار 691، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 327، بلوچستان میں ایک ہزار 876، گلگت بلتستان میں 421، اسلام آباد میں 609 جبکہ آزاد کشمیر میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔