لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے، اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں۔
سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 9, 2020
ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے۔اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں۔ لمبی لمبی پریس کانفرنسیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس کوئی قانونی دفاع نہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 9, 2020
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لمبی لمبی پریس کانفرنسیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس کوئی قانونی دفاع نہیں۔ سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔ وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔