گلگت بلتستان میں 'بھارت' بدترین لفظ: ترجمان

Last Updated On 11 May,2020 11:30 am

گلگت: (روزنامہ دنیا) گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے گلگت بلتستان میں لفظ 'بھارت' بدترین لفظ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بھارت کی دلچسپی گلگت بلتستان میں بڑھ رہی ہے، یہاں کے موسم کا حال بیان کرنے سے بھارت کا کیا کام ہے ؟۔

انہوں نے کہا جی بی کے لوگوں نے تہتر برس قبل مودی کی نسل کو بھگایا تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہماری پہلی و آخری منزل ہے، گلگت بلتستان کا بچہ بچہ ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات میں شامل کرنے کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کر دیا تھا۔