گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے۔ شگر کا اکتیس سالہ رہائشی چند روز قبل ایران سے واپس لوٹا تھا، مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ مریض کی عمر 31 سال ہے اور وہ شگر کا رہائشی ہے۔ حالیہ کیس منظر عام پر آنے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری جاں بحق
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شہری کو سکردو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ شہری چند دن قبل ایران سے واپس آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملازم میں کرونا وائرس کا شبہ، کابل میں پاکستانی سفارتخانے کا ویزا سیکشن بند
انہوں نے بتایا کہ گلگت میں ایک درجن سے زائد مشتبہ مریضوں کے مزید نمونے لیبارٹریز بھیجے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کرونا سے تدارک کے حوالے سے مزید تعاون کرے کیونکہ گلگت بلتستان میں کرونا کے خطرات دیگر صوبوں سے زیادہ بڑھ رہے ہیں۔