لاہور لمز یونیورسٹی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی

Last Updated On 12 March,2020 09:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے وائس چانسلر ارشد محمود نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ میں کرونا وائرس کے کیس سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔

تفصیل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا کہ ہے جامعہ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان لمز یونیورسٹی کی جانب سے بھی جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کرونا وائرس کے حوالے سے چلنے والی افواہوں پر کان دھریں۔ جامہ میں ایسا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

لمز کے وائس چانسلر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کے کیس سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ ایسی افواہیں یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی انہیں پھیلایا جائے۔

دوسری جانب جامعہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ندا کرمانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ لمز میں کرونا وائرس سے متعلق زیر گردش خبریں افواہیں ہیں، انہیں نہ پھیلایا جائے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے احتیاط کیا جائے اور ایسی خبریں شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کرلی جائے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور چہرے کو چھونے جیسے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ لاہور کی لمز یونیورسٹی کے 25 طلبہ دوحہ کے راستے ترکی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے، ان میں سے پندرہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے بعد یونیورسٹی نہ جانے کے مشورے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دیکھنے میں آئے۔ اس معاملے میں بھی انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کی سختی سے تردید کی ہے،کہ،ایسا کچھ نہیں تھا۔

 

Advertisement