لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں دو افراد کو کرونا وائرس کے شبہ میں لایا گیا تھا تاہم ٹیسٹ کے دوران ان میں اس مرض کی تصدیق نہیں ہوئی۔
اس حوالے سے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہسپتال کے ڈاکٹر ڈاکٹر جاوید اصغر کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو ٹیسٹوں کے بعد کلئیر کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ان دونوں افراد کو متاثرین کے طور پر بتایا گیا تھا جس سے عوامی حلقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ڈاکٹر جاوید اصغر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ لاہور میں اس وقت کرونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم کیس نہیں ہے۔ غلط خبریں پھیلانے کے بجائے لوگوں میں آگاہی مہم چلائی جائے، خوف وہراس نہ پھیلایا جائے۔