2018ء انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کی تجویز دیدی

Last Updated On 11 May,2020 09:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین نے 2018ء کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے اس کی تحقیقات کی تجویز دیدی ہے۔

پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اہم اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کی انکوائری ہونی چاہیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2018ء میں آر ٹی ایس کی ناکامی پر سخت ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انکوائری سے ناکامی کی وجوہات پتا چلیں گی، جس سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے گا۔
 

Advertisement