اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کو یہ نوٹس الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 52 عمر کوٹ میں انتخابی شیڈول جاری ہو چکا ہے لیکن شاہ محمود قریشی نے 10 مارچ کو عمرکوٹ میں ٹیلی فونک خطاب کیا۔
الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ جواب سے مطمئن نہ ہونے پر معاملہ ڈسپلنری ایکشن کےلیے الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔