اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے خورشید شاہ کے اہلخانہ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی دو بیگمات سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کیے جانے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کیخلاف شواہد اور سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کو نظرانداز کیا، خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ بینک اکاؤنٹس میں موجود 84 ہزار امریکی ڈالرز اور 37 کروڑ سے زائد روپے کا حساب نہیں دے سکے۔