لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے پیر سے پنجاب میں آٹو انڈسٹری، شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بزدار حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی سہولت کے تحت کیا ہے، کرفیو اور لاک ڈاؤن میں سختی سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی عوامی ردعمل کو دیکھ کر کی جائے گی، حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عوام روزمرہ کے امور سر انجام دے سکتے ہیں، کرونا سے بچاؤ صرف سماجی دوری کے مروجہ قوانین پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔