اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ اکنامک فورم کا اہم ترین اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم موجودہ عالمی صورت حال پر ورلڈ اکنامک فورم سے کلیدی خطاب کریں گے اور عالمی فورم کو کورونا وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کریں گے، دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور عالمی رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے۔