لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ کر دی۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا شہریوں کو آن لائن درخواستیں دینے کی سہولت فراہم کر دی ہے، افسران سے رابطے، شکایات کے اندراج کے لئے اہم ترین اقدام ہے، ایل ڈی اے فعال طور پر شہریوں کی خدمت کر سکے گا، پورٹل کے ذریعے ایل ڈی اے آفس آنے کے لئے آن لائن اپوائنمنٹ حاصل کی جاسکے گی۔
دوسری جانب ایل ڈی اے ملازمین نے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 27 لاکھ 78 ہزار روپے کا چیک بھی دیا۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے وزیر اعلی پنجاب کو چیک پیش کیا۔