پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے زائد المیعاد اپیلیں دائر کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا زاہد المعیاد اپیلوں کے معاملہ کا جائزہ لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مقررہ قانونی معیاد گزرنے کے بعد تسلسل کیساتھ زائد المعیاد اپیلیں دائر کی جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ چھان بین کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔