پاک فضائیہ کے سربراہ کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام

Last Updated On 24 May,2020 05:43 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے قوم کو عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ائیر چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ عید انتہائی غیرمعمولی حالات میں آئی ہے جب ایک طرف پوری قوم بڑی بہادری سے کوویڈ 19 جیسے وبائی مرض کا مقابلہ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف ہمارے دل پی کے 8303 طیارے کے المناک حادثے پر غمناک ہیں۔ انہوں نےاس اندوہناک حادثے میں شہید ہونے والوں اور کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو اس وقت بھارتی جارحیت اور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔