کراچی طیارہ حادثےمیں جاں بحق تین افراد کی میتیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں

Last Updated On 25 May,2020 03:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق تین افراد کی میتیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق پولیس کانسٹیبل راجہ آصف، سید دانش اور ملک ذیشان کی میتیں اسلام آباد لائی گئیں، تینوں میتوں کی شناخت 3 دن پہلے ہوئی تھی۔

حکام نے لواحقین سے رابطہ کر کے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ایئرپورٹ پر میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

یاد رہے عیدالفطر سے محض 2 روز قبل پرواز پی کے 8303 کے ذریعے 91 مسافر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کراچی جا رہے تھے کی پی آئی اے کی ائیر بس اے 320 کو حادثہ پیش آ گیا جس میں 2 افراد کے علاوہ تمام لقمہ اجل بن گئے۔